سو میں کہتا ہوں کہ مت بول اور چپ رہ. سنا! میں نے کیا کہا, مت بول اور چپ رہ. لفظوں کو دانتوں سے چبا کر تھوک ڈال اور آوازوں کو ہونٹوں سے نوچ کر پھینک دے.
لفظوں کو دانتوں سے چبا کر تھوک ڈالوں اور آوازوں کو ہونٹوں سے نوچ کر پھینک دوں, نہ بولوں اور چپ رہوں؟ میں چپ ہوجاوں گا تو میری سانسیں سڑ نہ جائیں گی. یہ تو بڑا جان لیوا ہونا ہوا, یہ تو نہ ہونا ہوا.
جون ایلیا, فرنود