Friday, 4 August 2017


" میری سب سے پہلی بغاوت کچن سے شروع ہوئی تھی.... دیکھتی تھی، باورچی خانہ کی ایک پڑچھتی پر تین گلاس، باقی برتنوں سے الگ تھلگ، ہمیشہ ایک کونے میں پڑے رہتے تھے. یہ گلاس صرف اس موقعہ پر زیریں چھت سے اتارے جاتے تھے جب والد کے مسلمان دوست آتے تھے اور ان کو لسی چائے پلانا ہوتی اور اس کے بعد مانجھ دھو کر پھر وہیں رکھ دئیے جاتے تھے.... سو تین گلاسوں کے ساتھ میں بھی چوتھے گلاس کی طرح شامل ہو گئی اور ہم چاروں نانی کے ساتھ لڑ پڑے.... وہ گلاس بھی باقی برتنوں کو نہیں چھو سکتے تھے، میں نے بھی ضد پکڑ لی کہ میں کسی دوسرے برتن میں نہ پانی پیوں گی، نہ دودھ چائے..... نانی ان گلاسوں کو الگ رکھ سکتی تھی مگر مجھ کو بھوکا پیاسا نہ رکھ سکتی تھی، اس لیے بات والد تک پہنچ گئی. والد کو اس سے قبل معلوم نہ تھا کہ کوئی گلاس اس طرح علیحدہ رکھے جاتے ہیں..... ان کو پتہ چلا تو میری بغاوت کامیاب ہوئی. پھر نہ کوئی برتن ہندہ رہا نہ مسلم...... اس گھڑی نہ نانی کو معلوم تھا نہ مجھ کو، کہ بڑی ہو کر زندگی کے کئی سال جن سے عشق کروں گی، وہ اسی مذہب کا ہو گا جس مذہب کے لوگوں کے لیے گھر کے برتن بھی اچھوت بنا دئیے جاتے تھے.. "
  ( امرتا پریتم )
بکھرے بال اجڑا روپ چہرہ کھنڈر جیسا ہے
تیرا باہر تو بالکل ...... میرے اندر جیسا ہے

8 psychological tricks in Urdu which will make your life easy || Top 8 psychology tricks

8 psychological tricks in Urdu which will make your life easy || Top 8 psychology tricks https://youtu.be/PnxGaJCLoQw ...